BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 01 August, 2008, 11:29 GMT 16:29 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
چین: مزید سائٹوں پر پابندی ختم
 

 
 
چین اولمپکس
یہ ویب سائٹ چینی حکام اور اولمپک کمیٹی کے مابین بات چیت کے بعد بحال کی گئیں
اولمپک کے لیے بیجنگ میں آئے ہوئے صحافیوں کی شکایات پر جمعہ کو چین نے مزید کالعدم ویب سائٹوں کو بحال کردیا ہے۔

یہ ویب سائٹ چینی حکام اور اولمپک کمیٹی کے مابین بات چیت کے بعد بحال کی گئی ہیں۔

دوسری طرف چین کے صدر ہو جینتاؤ نے کہا ہے کہ اولمپک کھیلوں میں سیاست کو لانے کی کوششیں ناکام ہو جائیں گی۔ ’مختلف ممالک اور خطوں سے آئے ہوئے افراد کسی بات پر متفق نہیں ہوں گے لیکن بات چیت سے یہ اختلافات کم کی جا سکتی ہیں۔‘

انٹرنیٹ کا مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب ان کھیلوں کے لیے آئے ہوئے صحافیوں کو انٹرنیٹ استمعال کرنے کےلیے مکمل آزادی نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اولمپک کمیٹی نے ان کو انٹرنیٹ تک آزادانہ رسائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

لیکن ان کو معلوم ہوا کہ اولمپک میڈیا سینٹر میں چند ویب سائٹ جن میں انسانی حقوق کی بھی سائٹ تھیں تک رسائی روک دی گئی ہے۔

اولمپک کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ’ہمارا مقصد ہے کہ بیجنگ اولمپک کو کور کرنے والے صحافی پہلے کسی بھی اولمپک کھیلوں کے طرح رپورٹنگ کرسکیں اور اگر انہیں انٹرنیٹ کے استمعال کی جہاں کہیں بھی پوری آزادی نہیں ملے گی ہم اس کی تفتیش کریں گے۔‘

تاہم جمعہ کو صحافی کئی کالعدم ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ویب سائٹ بھی شامل ہے۔

اولمپک کمیٹی کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

بی بی سی کی چینی زبان میں ویب سائٹ کے ساتھ چند مزید سائٹ تک بھی رسائی حاصل تھی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ڈپٹی ڈائریکٹر روزین رائف نے ویب سائٹ کو کولنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا۔

 
 
فائل فوٹو چین میں اولمپکس
انسانی حقوق کی صورت حال مزید خراب
 
 
اولمپک کے پوسٹر ’تمیز سیکھیں‘
بیجنگ کے شہریوں کو حکام کی ہدایت
 
 
بیجنگ بیجنگ اولمپکس
سخت ٹریفک قوانین نافذ کیے جا رہے ہیں
 
 
بیجنگ اولمپکس
’چائلڈ لیبر، کم اجرت اور مزدوروں کا استحصال‘
 
 
’کچن اولمپکس‘ ’کچن اولمپکس‘
جرمنی میں باورچیوں کی مہارت کا شو
 
 
نوٹنگ ہل کا میلہ نوٹنگ ہل کارنیوال
لندن میں ہونے والا نوٹنگ ہل کا چالیسواں میلہ
 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد