BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 July, 2008, 02:04 GMT 07:04 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
کلنٹن، اوباما کی مدد پر تیار
 
جبتک ہیلری کلنٹن اپنی پارٹی کی انتخابی مہم میں رہیں، بل کلنٹن باراک اوباما کے زبردست ناقد رہے
امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار باراک اوباما نے کہا ہے کہ سابق صدر بل کلنٹن ان کی انتخابی مہم میں مدد کرنے کے لیےتیار ہو گئے ہیں۔

سابق صدر کی اہلیہ ہلری کلنٹن جب باراک اوباما کے مد مقابل تھیں تو بل کلنٹن اوباما پر انتہائی کڑی تنقید کرتے رہے تھے۔ نامہ نگار کہتے ہیں کہ بل کلنٹن اب بھی ڈیموکریٹک حلقوں میں بہت مقبول ہیں۔

نامہ نگاروں کے مطابق اس سلسلے میں باراک اوباما اور بل کلنٹن کے درمیان ہیلری کے انتخابی عمل سے باہر ہونے کے بعد پہلی بار بات چیت ہوئی ہے۔

اوباما کے ترجمان کے مطابق بیس منٹ تک ٹیلی فون پر ہونے والی یہ گفتگو ’زبردست‘ رہی۔ اباوما کے ترجمان نے کہا کہ مسٹر اوباما کو فخر ہے کہ انہیں بل کلنٹن کی حمایت حاصل ہوگی۔

ادھر بل کلنٹن کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ سابق صدر باراک اوباما کے ساتھ مل کر ان کی حمایت میں انتخابی مہم میں شریک ہوں گے۔

جمعہ کو مسز کلنٹن اور باراک اوباما نے ایک مشترکہ ریلی سے خطاب کیا تھا۔ سابق صدر بل کلنٹن اس ریلی میں شریک نہیں ہو سکے تھے کیونکہ وہ یورپ میں تھے۔

اس سال نومبر میں باراک اوباما کا مقابلہ اپنے ریپبلیکن حریف جان مکین سے ہوگا۔

 
 
رہنماؤں کی ملاقات
ہیلری کی مقبولیت، اوبامہ کی ضرورت
 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد