BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 June, 2008, 00:18 GMT 05:18 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
’ہیلری انتخابی مہم تاریخی تھی‘
 
  اوبامہ
اوبامہ کی کامیابی سے سیاہ فام شخص کے امریکہ کا صدر بننے کے بارے میں بحث ختم ہو گئی
امریکہ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار باراک اوبامہ نے ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم سے دستبرداری کے بعد ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی انتخابی مہم تاریخی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کلنٹن کے ساتھ طویل مقابلے سے ان کی پارٹی مضبوط ہوئی اور وہ بہتر امیدوار بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہیلری کلنٹن اب ان کی صدراتی مہم میں پیش پیش ہوں گی۔ باراک اوبامہ کی انتخابی مہم کے لیے تیار کی گئی ویب سائٹ پر ایک لنک بھی رکھا گیا ہے جس کے ذریعے ان کے حامیوں کو ہیلری کلنٹن کا شکریہ ادا کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

اس سے قبل ہیلری کلنٹن نے اپنے حامیوں سے باراک اوباما کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی تھی کہ ایک دن وائٹ ہاؤس میں ایک خاتون صدر ہو گی۔

ہیلری کلنٹن نیشنل بلڈنگ میوزیئم میں بڑے پرجوش اور پراعتماد لہجے میں خطاب کیا اور ان سب کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انتخابی مہم کے دوران ان کی حمایت کی اور ووٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ گو وہ نامزدگی حاصل کرنے کی اس دوڑ میں کامیاب نہیں ہو سکیں لیکن عورت کے صدر بننے کی راہ ہموار کر دی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
براک اوباما کون ہیں؟
04 June, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد