BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 April, 2008, 01:12 GMT 06:12 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
اولمپک مشعل: آسٹریلیامیں احتجاج
 
اولمپک مشعل پریڈ
تبت کے حامیوں نے چینی سفارت خانے کے باہر موم بتیاں جلد کر پر امن احتجاج بھی کیا۔
آسٹریلیا کے دارلحکومت کینبرا میں اولمپک مشعل کی پریڈ کے موقع پر تبت کی آزادی کے حامیوں اور چین کے حامیوں کے درمیان جھگڑے ہوئے ہیں۔

شہر کے ایک حصے کو سٹیل کی باڑ سے مکمل طور پر سیل کردیا گیا تھا تاکہ چین مخالف مظاہرین کو روکا جاسکے۔ لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ اس پریڈ میں چین کے حامیوں کی تعداد تبت کے حامیوں سے زیادہ تھی۔

لندن ، پیرس اور سان فرانسسکو جیسے شہروں میں اس مشعل کی پریڈ کے دوران تبت کی حمایت میں بڑے احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم کیون رڈ نے اعلان کیا تھا کہ حکام پرتشدد مظاہرین سے سختی سے نبٹیں گے۔

مشعل کی پریڈ کے آغاز کے موقع پر پولیس نے ایسے تین مظاہرین کو گرفتار کرلیا جو اس کے سامنے آنے کی کوشش کررہے تھے۔ ان مظاہرین کی وجہ سے مشعل کی پریڈ میں خلل نہیں پڑا۔

اس موقع پر مشعل کے ساتھ آئے ہوئے چینی سیکورٹی حکام اور آسٹریلوی سیکورٹی اہلکاروں کےدرمیان بھی کچھ کشیدگی دیکھنے میں آئی جب آسٹریلوی حکام نے اصرار کیا کہ وہ مشعل کی حفاظت خود کریں گے۔

تبت کے حامیوں نے چینی سفارت خانے کے باہر موم بتیاں جلد کر پر امن احتجاج بھی کیا۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد