BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 07 April, 2008, 07:19 GMT 12:19 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
’سینئیر طالبان کمانڈر گرفتار‘
 
طالبان
افغانستان کے جنوب میں طالبان افغان اور بین الاقوامی افواج کے خلاف شدید لڑائی میں الجھے ہوئے ہیں
افغان افسران کا کہنا ہے کہ جنوبی شہر قندھار میں ایک سینئیر طالبان کمانڈر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

افسران کے مطابق جنوبی افغانستان میں طالبان کے ڈپٹی لیڈر ملا عبدالجابر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پاکستان جا رہے تھے۔

افغانستان کے جنوب میں طالبان افغان اور بین الاقوامی افواج کے خلاف شدید جدو جہد کر رہے ہیں۔

طالبان کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں اس بات کی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ ملاح عبدل جابر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔حالیہ مہینوں میں جنوبی صوبے میں کم از کم دو سینئیر طالبان کمانڈر گرفتار ہوئے ہیں۔

اس ماہ کے اوائیل میں افغان پولیس نے کہا تھا کہ انہوں نے ہلمند سے ملاح نقیب اللہ کو گرفتار کیا ہے۔ملاح نقیب اللہ پشتون باغی کمانڈر ہیں جو دو مرتبہ جیل سے فرار ہو چکے ہیں۔

دو ماہ قبل پاکستانی سکیورٹی فورسز نے خطے میں طالبان کے سابق کمانڈر منصور داداللہ کو بھی گرفتار کیا تھا۔انہیں طالبان قیادت نے ہٹا دیا تھا۔ ان پر غیر ملکیوں سے بات کرنے کا الزام تھا۔منصور داداللہ پھر بھی خود کو تنظیم کا حصہ مانتے تھے۔

ان تمام جھٹکوں کے باوجود بھی جنوبی افغانستان میں طالبان کی گرفت مضبوط رہی ہے۔قندھار کے کچھ حصوں میں اختتامِ ہفتہ شدید لڑائی جاری رہی۔افغانستان کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس لڑائی میں پندرہ افغان ہلاک ہوئے ہیں تاہم طالبان اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔

 
 
جنگ تیز ہوجائےگی
امریکہ، برطانیہ میں حملے کریں گے: بیت اللہ
 
 
مشتبہ طالبان افغانستان میں تشدد
بگڑتی صورتحال کا ذمہ دار آخر کون ہے؟
 
 
افغانستان کا نقشہ پناہ گزینوں کوپیغام
’افغانستان آپ کا گھر ہے، خوش آمدید‘
 
 
افغانستان بدکاری پہ سنگساری
افغانستان میں بدکاری کے جرم میں عورت سنگسار
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد