BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 02 October, 2007, 04:22 GMT 09:22 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کابل: خودکش حملے میں کئی ہلاکتیں
 
 سنیچر کو حملے میں ستائیس افغان فوجی مارے گئے تھے
سنیچر کو حملے میں ستائیس افغان فوجی مارے گئے تھے
اطلاعات کے مطابق کابل میں ایک خودکش بمبار نے پولیس کی ایک بس کے قریب خود کو اڑا دیا ہے۔

حکام کے مطابق اس حملے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ افغان پولیس کے مطابق بس میں پولیس کے اہلکار سوار تھے۔

ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ منگل کے روز ہونے والا دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ بس کی چھت تباہ ہوگئی ہے۔

افغان وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہمارے پاس ابتدائی طور پر دس کے قریب ہلاکتوں کی رپورٹ ہے۔‘

گزشتہ سنیچر کو بھی کابل میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں ستائیس افغان فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

طالبان نے سنیچر کے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان اس سال ہونے والی لڑائیوں میں لگ بھگ 3000 افراد مارے گئے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد