BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 September, 2007, 07:59 GMT 12:59 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
حملے سے باز رہیں: احمدی نژاد
 
 ایران پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ سوائے افسوس کے اور کچھ نہیں آئے گا
 
محمود احمدی نژاد

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے خبردار کیا ہے کہ کوئی ملک ایران پر حملہ کرنے سے باز رہے۔

تہران میں فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ’ایران کی مسلح افواج نا صرف اپنے دفاع کے حوالے سے چوکس ہیں بلکہ ان کے ملک پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ سوائے افسوس کے اور کچھ نہیں آئے گا‘۔

ایران کے صدر نے (امریکہ اور اس کے اتحادیوں) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں مشرق وسطیٰ میں ایک قابض قرار دیا اور ان کا کہنا تھا کہ’ وہ (امریکہ اور اس کے اتحادی) اپنی شکست تسلیم کرلیں اور امن کے استحکام کے لیے اپنے فوجی اس خطے سے نکال لیں‘۔

دوسری طرف ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے معائنہ کار اسرائیل کے جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کا جائزہ لینے کے لیے اسرائیل کا دورہ کریں۔ ایران نے مغربی ممالک پر جوہری ہتھیاروں کے معاملے میں دوغلے پن کا مظاہرہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

یہ مطالبہ ایران کے وفد کی جانب سے ویانا میں بین الاقوامی جوہری ایجنسی کے سالانہ اجلاس کے دوران سامنے آیا ہے۔ ایران کے مطالبے کے جواب میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ جو لوگ اس کی تباہی کی بات کرتے ہیں ان کا کوئی اخلاقی معیار نہیں ہے کیونکہ وہ اپنے وجود کو برقرار رکھنے کے لیے اسرائیل کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔

اسرائیل کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ اس کے پاس جوہری ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے تاہم اسرائیل نے اس بارے میں کبھی کھل کر تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

ایران کو اپنے جوہری پروگرام کی وجہ سے پابندیوں کا سامنا ہے جبکہ اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام توانائی کے حصول کے لیے ہے۔

 
 
اے سی 130 گن شپایران پر حملہ؟
ایران پر حملے سے کیا صورتحال پیدا ہوگی؟
 
 
دعویٰ یا حقیقت!
ایران: تین ہزار سنٹری فیوجز بنانے کا دعویٰ
 
 
ایک نئی سرد جنگ؟
امریکہ اور ایران میں بڑھتی ہوتی ہوئی خلیج
 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد