BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 12 May, 2007, 02:46 GMT 07:46 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
مخالفت کے باوجود زمبابوے ووٹ لےگیا
 
بونیفیس چدیاؤسیکو
مسئلے کو بلا وجہ اچھالا جا رہا ہے: اقوامِ متحدہ میں زمبابوے کے سفیر بونیفیس چدیاؤسیکو
یورپی ممالک کی سخت مخالفت کے باوجود زمبابوے کو اقوامِ متحدہ کے ’کمیشن آن سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ‘ (سی ایس ڈی) کی سربراہی کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

یورپی اور افریقی سفارتکار اقوامِ متحدہ میں اس بات پر کافی دیر بحث کرتے رہے کہ آیا اقوامِ متحدہ کے اس اہم ادارے کی سربراہی زمبابوے کو دی جائے کہ نہیں۔

افریقی ممالک نے زمبابوے کو ’کمیشن آن سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ‘ (سی ایس ڈی) کی صدارت کے لیے نامزد کیا تھا۔

یورپی یونین نے یہ کہہ کر اس کی مخالفت کی مہم شروع کی تھی کہ زمبابوے کے اقتصادی اور انسانی حقوق کے ریکارڈ اسے اس کے لیے ناموزوں بناتے ہیں۔

زمبابوے نے اس طرح کی تنقید کو رد کرتے ہوئے اسے ایک بے عزتی سے تعبیر کیا تھا۔

اقوامِ متحدہ میں زمبابوے کے سفارتکار نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سسٹین ایبل (تحفظ پسندانہ) ترقی کا انسانی حقوق سے کیا تعلق ہے۔‘

اس ادارے کی صدارت دنیا کے مختلف علاقوں کے درمیان گھومتی رہتی ہے اور اب افریقہ کی باری ہے۔

یورپی ممالک افریقی گروپ کو کہہ رہے ہیں کہ وہ کسی اور امیدوار کو نامزد کریں۔

اقوامِ متحدہ میں زمبابوے کے سفارتکار بونیفیس چدیاؤسیکو کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اس ادارے کی سربراہی کا مستحق ہے۔

’یہ ہمارا حق ہے۔ ہم اقوامِ متحدہ اور سی ایس ڈی کے رکن ہیں، اور افریقی گروپ نے ایک فیصلہ کیا ہے اور زمبابوے کی تائید کی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’چائے کے کپ میں طوفان اٹھایا جا رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کو چاہیئے کہ وہ افریقی بلاک کے فیصلے کی تعظیم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ جب افریقی گروپ کو کہتے ہیں کہ (فیصلہ) بدل لیں تو یہ ہماری سمجھ کی فہم کی بے عزتی ہے کہ ہم افریقی سوچ بھی نہیں سکتے۔‘

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد