BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 May, 2007, 00:29 GMT 05:29 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
صدر کےانتخاب میں تبدیلی کی تجویز
 
ترکی میں صدارتی امیدوار پر اسلامی ایجنڈہ رکھنے کا الزام ہے
ترکی میں پارلیمان نے ابتدائی طور پر اس آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ملک کے صدر کا انتخاب پارلیمان کی بجائے براہ راست عوامی ووٹوں سے کرایا جائے گا۔

ترکی کے موجود آئین کے تحت صدر کا انتخاب پارلیمان کے ارکان کے ووٹوں سے کیا جاتا ہے۔

صدارتی انتخابات میں تبدیلی کی تجویز حکومتی جماعت کی طرف سے اس کے نامزد کردہ امیدوار عبداللہ گل کو پارلیمان سے منتخب کرانے میں ناکامی کے بعد پیش کی گئی ہے۔

حکمران جماعت کی طرف سے نامزد کردہ امیدوار عبداللہ گل صدر کے انتخابات کے لیے پارلیمان سے مطلوبہ تعداد میں ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ عبداللہ گل پر حزب اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ ان کا مخفی مذہبی ایجنڈہ ہے۔ تاہم عبداللہ گل اس کی تردید کرتے ہیں۔

صدر کے براہ راست انتخاب کرانے کی تجویز پر ابھی پارلیمان میں ایک جتمی ووٹ ہونا باقی ہے اور اس پر عوامی رائے لینے کے لیے رفیفرنڈم بھی کرایا جاسکتا ہے جس کے بعد اسے صدر احمد نجدت سیزر کے سامنے باقاعدہ منطوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد