BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 30 April, 2007, 16:58 GMT 21:58 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سزائیں پانے والوں کے خاکے
 

برطانیہ میں انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں مجرم قرار دیئے جانے والے پانچ افراد میں سے چار پاکستانی نژاد ہیں جنہیں القاعدہ کا حامی بتایا گیا ہے۔ ان کے نام جاوید اکبر، عمر خیام، صلاح الدین امین، وحید محمود اور اینتھونی گارسیا ہیں۔ ان میں سب سے کم عمر تئیس سالہ اکبر ہیں اور سب سے بڑے وحید محمود کی عمر پینتیس سال ہے۔

جواد اکبر، عمر تیئس سال

ان کے نام جاوید اکبر، عمر خیام، صلاح الدین امین، وحید محمود اور اینتھونی گارسیا ہیں۔ ان میں سب سے کم عمر تئیس سالہ اکبر ہیں اور سب سے بڑے وحید محمود کی عمر پینتیس سال ہے۔ عمر خیام کو چالیس سال قید سنائی گئی ہے جبکہ باقی سب کو عمر قید کی سزا ملی ہے۔

وحید محمود، عمر پینتیس سال

ان پانچوں افراد پر الزام تھا کہ یہ برطانیہ میں ایک کاروباری مرکز، نائٹ کلب اور گیس کے نظام کو بموں سے نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ان میں سے تین افراد کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان کا برطانوی معاشرے سے فکری تضاد تھا جو یا تو شروع ہی سے ان کی شخصیت کا حصہ بنا یا بعد میں ان کے اندر آنے والی تبدیلیوں کا نتیجہ تھا۔

صلاح الدین امین، عمر بتیس سال

مثال کے طور صلاح الدین امین کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انیس سو ننانوے میں بھی وہ پاکستان چھٹیاں گزارنے کے لیے گئے لیکن اس موقع پر انہوں نے کچھ ایسی باتیں سنی اور ان کے علم میں ایسے مشاہدات آئے جنہوں نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی۔

اینتھونی گارسیا، عمر چوبیس سال

بتایا گیا ہے کہ ان لوگوں نے 600 کلوگرام امونیم نائٹریٹ حاصل کر لی تھی جسے ہینویل کے ایک گودام میں رکھا گیا تھا۔ ان لوگوں کو احساس نہیں ہوا کہ ان میں سے کچھ پر پہلے ہی ایم آئی فائیو کی نظر تھی اور گودام کے عملے نے بھی پولیس کو مطلع کر دیا تھا۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد