BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 01 April, 2007, 11:13 GMT 16:13 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
طالبان: تین افغانیوں کو پھانسی
 
فائل فوٹو
سپن بولدک میں پولیس کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا (فائل فوٹو)
افغانستان میں مشتبہ طالبان جنگجوؤں نے تین افغانیوں کو غیر ملکی افواج کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں سرِعام پھانسی دے دی ہے۔

ان تینوں افراد کو صوبہ ہلمند میں موسیٰ قلعہ کے علاقے میں پھانسی دی گئی جہاں فروری میں مزاحمت کاروں نے قبضہ کر لیا تھا۔

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تینوں افراد نے غیرملکی افواج کے لیے جاسوسی کی تھی اور انہیں طالبان کے ایک اہم کمانڈر کی نقل وحرکت کے بارے میں آگاہ کیا تھا جس کے بعد غیر ملکی افواج نے اس کمانڈر کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کر دیا تھا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ان تینوں افراد کی لاشیں علاقے میں لٹکی ہوئی ہیں۔

 طالبان کی جانب سے یہ دھمکی دی گئی تھی کہ وہ افغانستان میں موجود غیرملکیوں پر حملے تیز کردیں گے
 

اس سے قبل مشتبہ طالبان کے ایک گروہ نے پاکستان کی سرحد کے قریب پولیس کے دو قافلوں پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا جس میں سات پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

اس حملے میں کم از کم تین اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے پہلے قافلے پر اس وقت گھات لگا کر حملہ کیا گیا جب وہ سپن بولدک اور شوراوک کے سرحدی علاقے میں معمول کے گشت پر تھے۔

اس حملے میں فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا تاہم ہلاک اور زخمیوں کی زیادہ تعداد پہلے قافلے کی مدد کو پہنچنے والے پولیس کے دوسرے دستے میں شامل اہلکاروں کی ہے۔

علاوہ ازیں گزشتہ ماہ کابل میں امریکی سفارت خانے کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں خودکش بمبار ہلاک جبکہ کئی دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ طالبان کی جانب سے یہ دھمکی دی گئی تھی کہ وہ افغانستان میں موجود غیرملکیوں پر حملے تیز کردیں گے۔

 
 
نیٹو فوج کی مشکل
افغانستان میں طالبان کا بڑھتا ہوا اثر
 
 
سردی اور طالبان
کیا نیٹو کی حکمت عملی واقعی نئی ہے؟
 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد