BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 February, 2007, 02:42 GMT 07:42 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’مقتدٰی الصدر ایران چلے گئے‘
 
شیعہ رہنما مقتدٰی الصدر
امریکی فوجی حکام نے دعوٰی کیا ہے کہ شیعہ رہنما مقتدٰی الصدر عراق چھوڑ کر ہمسایہ ملک ایران جا چکے ہیں۔

امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ مقتدٰی الصدر دو سے تین ہفتے قبل بذریعہ کار تہران کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ تاہم مقتدٰی الصدر کے ترجمان نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔

مقتدٰی الصدر کی روانگی کی خبر پہلے ایک امریکی ٹیلیویژن چینل پر نشر ہوئی تھی اور اس میں کہا گیا تھا مقتدٰی نے اتحادی فوج کی جانب سے اپنے ٹھکانوں پر بمباری کے خطرے کے پیشِ نظر ملک چھوڑا اور ان کے ہمراہ ان کی تنظیم کے اہم اراکین بھی گئے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق امریکی حکام مقتدٰی الصدر کی مہدی ملیشیا کو عراقی سکیورٹی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہیں اور امریکی فوج نے حالیہ مہینوں میں مقتدٰی الصدر کے سینکڑوں حامیوں کو ہلاک یا گرفتار کیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں مقتدٰی کی تنظیم کے سینئر رکن حکیم الزمیلی بھی شامل ہیں۔

امریکہ نے عراقی وزیراعظم نوری المالکی سے بھی کہا ہے کہ وہ مہدی ملیشیا کوغیر مسلح کروائیں۔ تاہم عراقی وزیراعظم کی حکومت خاصی حد تک مقتدٰی الصدر کی سیاسی حمایت پر انحصار کرتی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
بغداد میں دھماکے، 70 ہلاک
12 February, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد