BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 January, 2007, 05:25 GMT 10:25 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عراقی حکومت سے کوتاہی ہوئی: بش
 
صدر بش
صدر بش نے کہا ہے کہ عراقی حکومت کی کوتاہی سے صدام کی پھانسی ایک انتقامی ہلاکت نظر آنے لگی ہے۔

امریکی پبلک ٹیلی ویژن پر ایک انٹرویو میں صدر بش نے کہا کہ صدام حسین کی پھانسی کے طریقہ کار نے ان کے لیے امریکی عوام کو اس بات پر قائل کرنا مشکل بنا دیا ہے کہ عراق میں ایک سنجیدہ حکومت ہے جو ملک کو متحد رکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے بغداد میں فرقہ وارانہ تشدد کو روکنے اور استحکام کے لیے مزید بیس ہزار فوج بھیجنے کے اپنے فیصلے کا بھی دفاع کیا۔

صدر بش نے کہا کہ امریکہ کو عراق میں جاری تشدد پر اب قابو پانا ہے، ورنہ تشدد کا یہ سلسلہ کنٹرول سے باہر ہو جائے گا۔

صدر بش نے یہ بیان ایک ایسے موقع پر دیا ہے جب منگل کے روز بغداد میں مستنصریہ یونیورسٹی میں دو بم دھماکوں میں کم سے کم 70 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

صدر بش نے تسلیم کیا کہ امریکہ میں کئی حلقے بڑی حد تک جنگ سے تنگ آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں واشنگٹن میں اپنے منصوبوں کے سلسلے میں ہر طرف سے قنوطیت اور شک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی کانگریس کے کئی ڈیموکریٹ اور ریپبلکن ارکان مزید فوج عراق بھیجنے کے خلاف ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد