BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 05 November, 2006, 02:52 GMT 07:52 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
رمسفیلڈ کے استعفیٰ کی اپیل
 
جارج بش نے رمسفیلڈ کی حمایت کی ہے
امریکی فوج کے چار اخباروں نے وزیر دفاع ڈونلڈ رمسفیلڈ کے استعفیٰ کے لئے ایک مشترکہ اپیل کی ہے۔

ان اخباروں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ رمسفیلڈ کی فوجی قیادت پر عوام، کانگریس اور فوجیوں کو اعتبار نہیں رہا۔

آرمی ٹائمز کے ایڈیٹر رابرٹ ہوڈیئرن نے وزیر دفاع پر مسلسل غلطیاں کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔ آرمی ٹائمز کے علاوہ ایئر فورس ٹائمز، نیوی ٹائمز اور مرین کور ٹائمز نے رمسفیلڈ کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسی ہفتے امریکی صدر جارج بش نے یہ واضح کیا ہے کہ ان کے دورِ اقتدار کے مکمل ہونے تک ڈونلڈ رمسفیلڈ ہی وزیر دفاع رہیں گے۔

دریں اثناء امریکی حکومت کے تین اعلیٰ اہلکاروں نے جنہوں نے پہلے جنگِ عراق کی حمایت کی تھی، اس پر شک کا اظہار کیا ہے کہ جنگ کیسے لڑی گئی۔

ایسے ہی ایک اہلکار رِچرڈ پرل نے وینیٹی فیئر نامی رسالے کو بتایا کہ عراق میں امریکی پالیسی تباہی میں تبدیل ہوگئی ہے۔

لیکن ایک دوسرے اہلکار اور جارج بش کے اسپیچ رائٹر ڈیوِڈ فرم نے کہا ہے کہ ان اہلکاروں کے بیانات کی ذرائع ابلاغ نے غلط تشریح کی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد