BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 03 September, 2006, 13:45 GMT 18:45 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
نیٹو آپریشن: 200 ’طالبان‘ ہلاک
 
نیٹو کی پوری توجہ پنجوائی کے علاقے پر ہے
نیٹو کے نمائندے کے مطابق نیٹو اور افغانستان کی اتحادی فوج نے ملک کے جنوبی حصے میں ایک نئے اور بڑے فوجی آپریشن میں ’دو سو مشتبہ طالبان‘ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ سنیچر کو شروع کی گئی کارروائی میں بیس سے زیادہ باغی مارے جا چکے ہیں۔ آپریشن میدوسا کے تحت دو ہزار افغان اور نیٹو کے سپاہی مل کر صوبہ قندھار میں باغیوں کے گڑھ کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ طالبان کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیں گے۔

آپریشن شروع ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی فوجی ٹھکانوں کا کھوج لگانے والا برطانوی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس پر سوار چودہ فوجی مارے گئے۔ برطانوی حکام کے مطابق یہ طیارہ کسی فنی خرابی کی وجہ سے تباہ ہوا تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ نمرود ایم آر ٹو نامی یہ طیارہ انھوں نے مار گرایا ہے۔

جب سے نیٹو کی سربراہی میں اتحادی فوج کے تحت جنوبی افغانستان میں آپریشن شروع کیا ہے، میدوسا آپریشن ان میں سب سے بڑا ہے۔ نیٹو کی پوری توجہ پنجوائی کے علاقے پر ہے جو قندھار سے پینتیس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

نیٹو کا بنیادی مقصد وہاں سے باغیوں کا خاتمہ ہے تا کہ عام افغان اپنے گھروں کو واپس لوٹ کر ایک عام زندگی بسر کر سکیں۔ کابل کے نمائندے مج لیوک نے کہا کہ ’بیس باغیوں کو ختم کر کے نیٹو فوجی یہ ثابت کررہے ہیں کہ وہ کس طرح اپنا مقصد حاصل کر رہے ہیں‘۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد