BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 20 August, 2006, 08:52 GMT 13:52 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
یورینیم افزودگی جاری رہےگی: ایران
 
حامد رضا آصفی
افزودگی روکنے کا معاملہ اب ایرانی ایجنڈے پر نہیں: آصفی
ایرانی حکومت نے ایک مرتبہ پھر یورینیم کی افزودگی روکنے سے انکار کیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت سے قبل یورینیم کی افزودگی روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان حامد رضا آصفی کے مطابق افزودگی روکنے کا معاملہ اب ایرانی ایجنڈے پر نہیں۔ ان کا یہ بیان اس ڈیڈ لائن کے خاتمے سے دو دن قبل سامنے آیا ہے جس کے تحت ایران کو جوہری معاملات پر چھ عالمی طاقتوں کی پیشکش کا باقاعدہ جواب دینا ہے۔

چین، روس، امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے مشترکہ طور پر ایران کو جوہری پروگرام روکنے کے بدلے میں مراعات کی پیشکش کی تھی۔ تاہم ایران کہتا آیا ہے کہ وہ جوہری توانائی پیدا کرنے کا قانونی حق استعمال کرتا رہے گا۔

یاد رہے کہ ایران افزودگی نہ روکنے کی صورت میں پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد کو پہلے ہی غیر قانونی قرار دے چکا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اگر پابندیاں لگائی گئیں تو اس سے مغرب کو زیادہ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ اس سے تیل کی قیمتیں بڑھ جائیں گی جس کا اثر موسمِ سرما کے دوران عام لوگوں پر پڑے گا۔

جوہری معاملات پر مذاکرات کے لیئے ایران کے اعلیٰ ترین اہلکار علی لاریجانی نے بھی کہا تھا کہ مغربی ممالک ایسے اقدام نہ کریں جن کے نتیجے میں ایران کو جوہری تنصیبات کے عالمی معائنہ کاروں کی رسائی محدود کرنی پڑے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد