BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 10 July, 2006, 09:31 GMT 14:31 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
غزہ: میزائل حملہ، ایک ہلاک
 
اسرائیلی حملوں میں اب تک متعدد فلسطینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں
غزہ شہر کے قریب تازہ اسرائیلی میزائل حملوں میں ایک فلسطینی شدت پسند ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیل کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والا شدت پسند گروہ اسرائیل پر راکٹ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

تازہ حملے اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرت کے اس بیان کے بعد کیئےگئے ہیں کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج مغوی سپاہی کی رہائی تک غزہ پر حملے جاری رکھےگی۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں متعدد فلسطینی مارے جا چکے ہیں اور ان حملوں سے شہر کا نظم ونسق بگڑ گیا ہے۔

فلسطینی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملےکا نشانہ بننے والے گروہ میں حماس سمیت فوج کے کئی دھڑوں کے اہلکار شامل ہیں۔

اتوار کو اسرائیلی فوج نے ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ شدت پسند گروہ اسلامی جہاد کے کارکن اس عمارت کو ہتھیار رکھنے کے گودام کے طور پر استعمال کرتے تھے۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قرنی کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کے ایک اور حملے میں تین شدت پسند زخمی ہو گئے جبکہ یہودی آبادی پر فلسطین کے دو راکٹ حملوں میں ایک اسرائیلی شہری زخمی ہوگیا۔

یہ حملے اسرائیلی وزیراعظم کے حماس کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش ٹھکرائے جانے کے بعد کیئے گئے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
غزہ والوں کے ُبرے دن
23 June, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد