BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 July, 2006, 14:05 GMT 19:05 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
جنگ عظیم کے 67 برس بعد واپسی
 
اپنے رشتہ داروں کو دیکھ کر ان کی آنکھیں بھر آئیں
ایک 79 سالہ جاپانی شخص جسے دوسری جنگ عظیم کےاختتام پر روس کے جزیرے سکاہلن میں چھوڑ دیا گیا تھا، اب 67 برس بعد اپنے وطن واپس لوٹ آیا ہے۔

یوشیتیرو ناکاگاوا جب اپنے چودہ روزہ دورے پر 67 سال بعد پہلی مرتبہ جاپان کی سرزمین پر پہنچے تو اپنے رشتہ داروں کو دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

ان کا کہنا ہے ’میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ میں اپنے وطن واپس جاسکوں گا‘۔

دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر 1945 میں بہت سے جاپانی فوجیوں اور شہریوں کو بحرالکاہل کے پار اور چین اور روس کے علاقوں میں تنہا چھوڑ دیا گیا تھا۔

یوشیتیرو ناکاگاوا کا کہنا ہے ’میں اس قدر خوش ہوں کہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا‘۔ اتنے برس بعد وہ صرف روسی زبان ہی میں بات کرسکتے ہیں۔ رشتہ داروں سے بات چیت کے لیئے انہوں نے ایک مترجم کا سہارا لیا ہے۔

یوشیتیرو ناکاگاوا پانچ برس پہلے جاپانی سفارتخانے سے رابطے میں آئے تھے۔ تاہم ابھی اس بارے میں زیادہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ جنگ عظیم کے بعد انہوں نے کن حالات میں زندگی گزاری۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد