BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 23 June, 2006, 05:00 GMT 10:00 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’جوہری معاہدہ: تاخیر نہ کی جائے‘
 

 
 
ڈک چینی
ڈک چینی معاہدے کو دونوں ممالک کے لیئے اہم سمجھتے ہیں
امریکہ کے نائب صدر ڈک چینی نے زور دیا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو کانگریس میں منظور کیا جائے۔

انہوں نے اس بات سے بھی خبردار کیا کہ معاہدے میں کوئی ایسی ترامیم نہ کی جائیں جن سے معاہدہ کھٹائی میں پڑ جائے۔

یو ایس انڈیا بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ڈک چینی نے کہا کہ انہیں مکمل امید ہے کہ امریکہ اور انڈیا کا مجوزہ جوہری معاہدہ کانگریس منظور کر لے گی۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ معاہدہ صدر بش کے دوسرے صدارتی دور کی خارجہ پالیسی کا سب سے اہم کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اس معاہدے کی منطق بالکل صاف ہے۔ پہلی بات یہ ہے کہ ہندوستان کی توانائی کی ضرورت کے لیئے جوہری توانائی بہت ضروری ہے۔ اس معاہدے سے امریکیوں کے لیئے بھی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ہمیں امید ہے کہ کانگریس فوری طور پر اس معاہدے پر قانون سازی کرے گی تاکہ ہم دونوں ملک آگے بڑھ سکیں‘۔

اس معاہدے پر حتمی ووٹ جولائی کے وسط سے پہلے متوقع نہیں ہے۔

 
 
اسی بارے میں
حکومت کی خارجی مصیبت
12 February, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد