BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 16 June, 2006, 09:51 GMT 14:51 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
شیعہ مسجد پر حملہ، گیارہ ہلاک
 
بغداد
بغداد میں ایک مزار کے باہر تعینات پولیس کا اہلکار
بغداد میں پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کو ایک شیعہ مسجد پر خودکش حملے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور بیس کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔

بغداد میں وزیر اعظم نوری الماکی کے حکم پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کے بعد سے دارالحکومت میں پیش آنے والا تشدد کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

شیعہ مسجد پر یہ حملہ جمعہ کی نماز سے کچھ سے قبل کیا گیا۔ مسجد کے امام شیخ جلال الدین نے جو نو منتخب عراقی پارلیمان کے سرکردہ رکن بھی ہیں بی بی سی کو بتایا کہ اس حملے کا ممکنہ ہدف وہ تھے۔

حکومت ابو معصب الزاقاوی کی امریکی فوج کے حملے میں ہلاکت کے بعد تشدد کے واقعات میں اضافے کی توقع کر رہی تھی۔

گزشتہ ہفتے وزیر اعظم نوری الماکی نے عراق میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے، جن کے تحت شہر کی سڑکوں پر چالیس ہزار کے قریب سکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کر دیئے گئے تھے، شہر میں رات کا کرفیو بھی لگا دیا گیا اور نماز جمعہ سے قبل گاڑیوں کے بھی سڑکوں پر آنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

دو ماہ قبل بھی دو خودکش حملہ آواروں نے اسی مسجد کو نشانہ بنایا تھا جس میں پچاس کے قریب لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد