BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 15 May, 2006, 03:01 GMT 08:01 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
برطانیہ میں مسلمان بیروزگار و پسماندہ
 
کچھ مسلمان برادریاں قدامت پسندانہ تصورات رکھتی ہیں
برطانوی حکومت کی جانب سے تیار کروائی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی مسلمان بھی کم و بیش دیگر مذہبی اقلیتوں کی طرح نسبتاً زیادہ بے روزگار ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کی اکثریت ملک کے انتہائی پسماندہ علاقوں کے بوسیدہ گھروں میں رہتی ہے۔

برطانیہ کے مسلمانوں، ہندوؤں اور سکھوں کے بارے میں تیار کی گئی اس رپورٹ کے مطابق 25 سال سے زائد عمر کے صرف 50 فیصد مسلمان اور 29 فیصد مسلم خواتین سرکاری طور پر بر سر روزگار ہیں۔

جب کہ بالعموم لوگوں کو یہ تناسب سڑسٹھ فی صد بتایا جاتا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ہندو تین مذہبی اقلیتوں پر مشتمل اس جائزے میں سکھوں اور مسلمانوں کے مقابلے میں زیادہ کامیاب ہیں۔

بی بی سی کے لیے مذہبی امور کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ مسلمان عورتوں کے ملازمتوں میں صرف تیئیس فی صد ہونے کی وجہ یہ ہے کہ کچھ مسلمان برادریاں قدامت پسندانہ تصورات رکھتی ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد