BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 02 January, 2006, 04:06 GMT 09:06 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سکیورٹی فائرنگ: دو عراقی ہلاک
 
عراق
عراق کے شمالی شہر کرکک میں کم از کم دو شہری ہلاک ہوئے ہیں
عراق کے شمالی شہر کرکوک میں کم از کم دو شہری اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایندھن اور دوسری اشیائے ضرورت کی کمی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر سکیورٹی فورسز نے گولی چلادی۔

عراق میں نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ عراق میں احتجاجی مظاہروں کا ایسا لگتا ہے کہ ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور یہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

اتوار کو بغداد میں ہونے والے مختلف حملوں میں گیارہ افراد زخمی اور ایک ہلاک ہوگیا تھا۔ اور حکام کا خیال ہے کہ ہلاک ہونے والا خود کش بمبار تھا۔

امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ سنیچر کو اس کا ایک سپاہی بغداد میں ہونے والے موٹرحملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

عراقی پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے کاروں اور پٹرول پمپوں کو نذرِ آتش کرنا شروع کر دیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ مظاہرین بنیادی سہولتوں کی کمی اور تیرہ روز پہلے پیٹرول کی قیمت میں تین گنا اضافے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

اس احتجاجی مظاہرے کے بعدکرکوک میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد