BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 26 December, 2005, 07:41 GMT 12:41 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’غزہ میں’نو گو زون‘ بنایا جائے‘
 
راکٹ حملے
اسرائیل ابھی تک راکٹ حملے روکنے میں ناکام رہا ہے
اسرائیل کے وزیرِاعظم ایرئل شیرون نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ راکٹ حملوں پر قابو پانے کے لیے شمالی غزہ میں ایک ’نوگو زون‘ قائم کریں جہاں فلسطینیوں کو جانے کی اجازت نہ ہو۔

دل کے دورے سے صحتیاب ہونے کے بعد ایرئل شیرون نے اپنی کابینہ اور سکیورٹی حکام سے ملاقات کے بعد کہا کہ’ ہم اس بات کا یقین کرنا ہو گا کہ وہ(فلسطینی شدت پسند) ہمارے خلاف کارروائی نہ کر سکیں۔ یہی میری پالیسی اور یہی میری ہدایات ہیں‘۔

حکام کے مطابق یہ زون ڈھائی کلومیٹر رقبے پر مشتمل ہو گا اور اس میں غزہ کی پٹی کے شمالی اور مشرقی کنارے کا علاقہ شامل ہو گا۔

یہ ’نوگو زون‘ اسرائیل کی ان کوششوں کا حصہ ہوگا جو وہ راکٹ حملوں کے تدارک کے لیے کر رہا ہے۔ فلسطینیوں نے غزہ سے اسرائیل کے انخلاء کے بعد سے متعدد بار اسرائیلی سرزمین راکٹ فائر کیے ہیں۔

فلسطینی حکام نے اسرائیل کے اس منصوبے کو رد کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں موجود سکیورٹی افواج کو اپنی چوکیاں نہ چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے۔

فلسطینی وزارتِ داخلہ کے ترجمان توفیق ابوخوسہ کا کہنا تھا کہ ’فلسطینی انتظامیہ اسرائیل کی جانب سے بندوق کی زور پر ایسا زون بنانے کی کوشش کو تسلیم نہیں کرے گی‘۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد