BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 23 December, 2005, 05:24 GMT 10:24 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
پیٹریاٹ ایکٹ پر صدربش کی ہزیمت
 
بش
صدر بش کا موقف ہے کہ یہ قانون دہشت گردی کے خلاف اہم ہتھیار ہے۔
امریکی کانگریس نے امریکی صدر کی خواہش کے برعکس انسداد دہشت گردی قانون پیٹریاٹ ایکٹ میں صرف ایک ماہ کی توسیع کی ہے ۔

صدر جارج بش نے اس قانون کی غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کی حمایت کی تھی۔اس قانون کی کچھ شقیں اکتیس دسمبر کو ختم ہونے والی تھیں۔

شہری حقوق کا دفاع کرنے والی تنظیمیں پیٹریاٹ ایکٹ پر شدید تنقید کرتی رہی ہیں کیوں کہ اس کے تحت حکومت کو شہریوں کی تلاشی اور نگرانی کے وسیع اختیارات ہیں۔

نامہ نگاروں کے مطابق ڈیموکریٹ دن بدن پیٹریاٹ ایکٹ کے مخالف ہو رہے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ اس قانون کی آڑ میں لوگوں کی شخصی آزادیوں کو کم کیا جا رہا ہے۔

امریکی کانگریس کی طرف سے اس قانون کو صرف ایک مہینے کی توسیع دینے کا مطلب یہ ہے کہ اب جنوری میں پھر بحث ہو گی۔

امریکی سینٹ نے اس قانون میں چھ مہینے کی توسیع کر دی تھی لیکن گانگریس نے صرف ایک ماہ کی توسیع پر آمادہ ہوئی۔

صدر بش کا موقف ہے کہ یہ قانون دہشت گردی کے خلاف اہم ہتھیار ہے۔

اس قانون کے تحت فون ٹیپ کیے جاسکتے ہیں، ہسپتالوں اور تجارتی اداروں سے دستاویزات حاصل کرنے کے لیے وارنٹ جاری کیے جاسکتے ہیں حتکہ لائبریریوں سے شہریوں کی جانب سے لے جائی جانے والی کتابوں کا ریکارڈ طلب کیا جاسکتا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد