BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 September, 2005, 06:41 GMT 11:41 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عراق: بیس ہلاک، اکیس زخمی
 
بم دھماکہ
جنوبی شہر کرکک میں ایک اور دھما کے میں دو مزید پولیس افسران ہلاک ہوگئے
عراق میں پولیس حکام نے کہا ہے کہ جنوبي بغداد کےضلع الدورہ میں ایک کار بم دھماکےمیں بیس افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں پندرہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

کار بم حملہ اس وقت ہوا جب ایک خودکش حملہ آور نے پولیس کی گاڑیوں کے قافلے کے پاس خود کو بم سےاڑا لیا۔

شمالی شہر کرکک میں ایک اور دھما کے میں دو مزید پولیس افسران ہلاک ہوگئے۔

ان دھماکوں سے ایک دن قبل بغداد میں ہونے والے کار بم حملوں کے سلسلے میں ایک سو پچاس افراد ہلاک اور چارسو کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

دو ہزار تین میں عراق پر اتحادی فوج کے قبضے کے بعد بدھ کو ہونے والے
دھما کےسب سے بدترین دھماکے تھے۔جس میں لوگوں کی اتنی بڑی تعداد
ہلاک ہوئی۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد