BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 September, 2005, 13:20 GMT 18:20 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
نسلی جرائم، مزید کوشش کی ضرورت
 
سکھ شناخت کی غلطی کا نشانہ بنتے رہے ہیں
برطانیہ کی سکھ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی سکھ آبادی کو نسلی جرائم کا نشانہ بننے سے بچانے کے لیے برطانوی حکومت کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

سکھ فیڈریشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ’ حکومت نے سکھوں اور ان کے مذہبی مقامات کے خلاف نسلی بنیاد پر ہونے والے جرائم سے نمٹنے کے لیے ضروری قدم نہیں اٹھایا‘۔

اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یورپ کے دوسرے ملکوں میں رہائش پذیر اور ان ملکوں کا سفر کرنے والے سکھوں کو بھی نسلی امتیاز کا سامنا ہے۔

بیان کے مطابق’ برطانوی حکومت نے فرانس ، بلجیئم اور یورپی یونین میں مذہبی امور سر انجام دینے کے معاملے میں سکھوں پر لگائی جانی والی پابندیوں کے خلاف آواز بلند نہیں کی‘۔

سکھ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ’ 11/9 کے بعد سے زندگی کے مختلف شعبوں میں سکھوں کو غیر منصفانہ امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ ان حملوں کے بعد سے شناخت کی غلطی کا نشانہ بنتے رہے ہیں‘۔

سکھ کنونشن کے دوران بھارت میں سکھوں سے روا رکھے جانے والے سلوک اور بھارتی وزیرِاعظم کی جانب سے1984 کے فسادات پر سکھوں سے کی جانے والی معذرت کا معاملہ بھی زیرِ بحث آئے گا۔

اس بات کا اعلان گیارہ ستمبر کے حملوں کی چوتھی برسی پر وولورہمپٹن میں قومی سکھ کنونشن کے موقع پر کیا گیا۔ اس کنونشن کے ایجنڈے میں سیاسی نمائندگی اور نسلی امتیاز جیسے معاملات شامل ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد