BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 September, 2005, 05:59 GMT 10:59 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بصرہ میں کار بم دھماکہ، سولہ ہلاک
 
مزاحمت کار
مزاحمت کاروں کی بصرہ میں بھی کارروائیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں
عراقی حکام نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی شہر بصر میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم سولہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ کار بم دھماکہ شہر کے مرکزی علاقے میں واقع ایک ریستوران کے باہر ہوا جو کہ عراق کے سکیورٹی اہلکاروں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

یہ دھماکہ بدھ کی شام کو ہوا اس سے قبل اسی ہفتے دو مختلف وارداتوں میں چار امریکی سکیورٹی محافظ اور دو برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ جنوبی شہر بصرہ میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں بھی مزاحمت کار جڑ پکڑ رہے ہیں۔ بصرہ نسبتاً پرامن رہا ہے اور یہاں پر تشدد کے بہت کم واقعات رونما ہوئے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد