BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 06 September, 2005, 09:11 GMT 14:11 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
افغانستان: 12 شدت پسند ہلاک
 
افغانستان میں اس سال مختلف جھڑپوں میں ایک ہزار سے زائد لوگ مارے جا چکے ہیں
امریکی اور افغان فوج نے افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں بارہ مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ سخت لڑائی کے بعد نو شدت پسندوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

امریکی فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ اس جھڑپ کے دوران اتحادی افواج پر فائرنگ بھی کی گئی تاہم انہیں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا۔

میجر بریڈلے مائرز کا کہنا تھا کہ ’فوجیوں نے نہ صرف دشمنوں کا سامنا کرنےمیں جرات کا مظاہرہ کیا بلکہ وہ ان کے تعاقب میں دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں بھی گھس گئے‘۔

اس جھڑپ کے دوران اتحادی فوج کی مدد کے لیے جنگی ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کو بھی قندھار میں اتحادی فوج نے تیرہ مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ چوالیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

افغانستان میں اس سال مختلف جھڑپوں میں ایک ہزار سے زائد لوگ مارے جا چکے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد