BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 27 August, 2005, 13:56 GMT 18:56 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ماؤ باغی: چھ مسافر ہلاک
 
باغی
نو سال سےجاری اس خانہ جنگی میں دونوں طرف کے بارہ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں
نیپال کےمغربی ضلع کاپل باستو میں ماؤ باغیوں کو سڑک سے ہٹانے کی کوشش میں بس کے چھ مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسی ضلع میں جمعہ کو سکیورٹی فورسز کے پانچ اراکین ان باغیوں سے سڑک پر بچھائی رکاوٹوں ہٹانے کی کوشش میں ہلاک ہوگئے تھے۔

جون میں باغیوں نےاس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہوں نےغلط فہمی کی وجہ سے ایک مسافر بس پرحملہ کرکے اڑتیس مسافروں کو ہلاک کردیا تھا۔

نو سال سےجاری اس خانہ جنگی میں دونوں طرف کے بارہ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نیپال میں بسیں ملک میں نقل حمل کا سب سے بنیادی ارر اہم ذریعہ ہیں۔

نشانہ بننے والی بس مسافروں کو لے کر کھٹمنڈو سے آ رہی تھی۔

مسافروں نےملک کی اہم مشرق مغرب شاہراہ پر باغیوں کی جانب سے بچھائی جانی والی رکاوٹوں کو ہٹانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ان رکاوٹوں میں باغیوں نے دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جس سے ان رکاوٹوں کو ہٹانے والے مسافر ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد