BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 22 August, 2005, 11:32 GMT 16:32 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ایشیائی بچے زیادہ غریب ہیں
 
غربت
جنوبی ایشیا میں ہر دسواں بچہ اپنی پانچویں سالگرہ سے قبل ہی وفات پا جاتا ہے
ایک نئی رپورٹ کے مطابق ایشیا کے ایک اعشاریہ دو بلین بچوں میں سے نصف زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔

اس رپورٹ کو بچوں کی بین الاقوامی ایجنسی ’پلان‘ نے مرتب کیا ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو عشروں میں اس خطے میں ہونے والی معاشی ترقی کے باوجود ایشیا میں افریقہ کی نسبت دو گنا زیادہ بچے خوراک، صحت اور رہائش سے محروم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ قدرتی وسائل کی کمی، آبادی میں اضافہ، بد انتظامی، رشوت اور ذات پات کا نظام ہے۔

اس رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ بھارت میں قریباً چار کروڑ بچے ابتدائی تعلیم سے محروم ہیں اور جنوبی ایشیا میں ہر دسواں بچہ اپنی پانچویں سالگرہ سے قبل ہی وفات پا جاتا ہے۔

’پلان‘ کے سربراہ ٹام ملر کا کہنا ہے کہ غریب بچوں کے معاملے پر اگر اب توجہ نہ دی گئی تو یہ براعظم ایشیا کے مستقبل پر بری طرح اثر انداز ہو سکتا ہے۔

اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غربت سے نمٹنے کے لیے عالمی قوتوں کو امیر ممالک کے کسانوں کو دی جانے والی چھوٹ واپس لے لینی چاہیے اور اس رقم کو غریب اور ترقی پذیر ممالک پر خرچ کرنا چاہیے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد