BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 08 August, 2005, 13:39 GMT 18:39 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
صدام کے وکلا کی ٹیم برطرف
 
صدام حسین
صدام حسین پر باقاعدہ الزامات پچھلے ماہ عائد کئے گئے تھے۔
عراق کے سابق صدر صدام حسین کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے صدام حسین کے وکلا کی ٹیم کو برطرف کردیا ہے۔

اردن کے دارلحکومت عمان میں جاری کئے جانے والے بیان میں ، جس پر صدام حسین کی سب سے بڑی بیٹی راغد کے دستخط بھی ہیں، کہا گیا ہے کہ اب صدام حسین کا مقدمہ صرف ان کے عراقی وکیل خلیل دلیمی لڑیں گے۔

بی بی سی کے نامہ نگاروں کے مطابق یہ فیصلہ صدام حسین کے دفاع میں یکجہتی لانے کی خاطر کیا گیا ہے کیونکہ پچھلے کچھ عرصے میں کئی وکلا نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ وہ صدام حسین کے نمائندہ ہیں۔

اس کے علاوہ ان کی ٹیم میں مقدمے لڑنے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی کئی اختلافات پائے جاتے تھے۔

صدام حسین کے خلاف باقاعدہ طور پر پچھلے ماہ الزامات عائد کئے گئے تھے لیکن مقدمے کی سماعت کے لئے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد