BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 29 July, 2005, 07:18 GMT 12:18 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
آئی آر اے کے اعلان کا خیر مقدم
 
آئی آر اے تین دہائیوں سے مسلح جدوجہد میں مصروف ہے
امریکہ سمیت دنیا کے کئی ملکوں نے آئی آراے کی طرف سے تشدد ترک کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے آئی آر اے کے بیان کا محتاط انداز میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلان میں تاریخی حیثیت حاصل کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

ترجمان کے مطابق اب ریپبلکن تحریک کو عملی اقدام کے ذریعے ثابت کرنا چاہیے کہ وہ قانون کی حکمرانی کے بارے میں سنجیدہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان کے مطابق اگر آئی آر اے کے بیان پر عمل درآمد کیا گیا تو یہ دن ناردرن آئرلینڈ کی تاریخ میں خصوصیت اہمیت حاصل کر لے گا۔

ناردرن آئرلینڈ پر امریکی صدر بش کے خصوصی ایلچی مِچل ریس نے آئی آر اے کے بیان کو ’بہت مثبت اور بہت حوصلہ افزا‘ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آیا آئی آر اے بیان کے واقعی تاریخی ہے یہ تو آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں پتا چلے گا۔

برطانیہ کے وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے آئی آر اے کے بیان کو بے مثال اہمیت کا حامل قرار دیا۔

ریپبلک آف آئرلینڈ کے وزیراعظم برٹی اہرن نے بھی آئی آر اے کے بیان کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ اب اس بیان کی عملی صورت سامنے آنی چاہیے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد