BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 28 July, 2005, 15:14 GMT 20:14 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
مشتبہ لندن بمبار
 
 یاسین عمر
یاسین عمر اب تک چالیس ہزار پاؤنڈ تک ہاؤسنگ بینیفٹ لے چکے ہیں
چوبیس سالہ یاسین عمر حسن پر اکیس جولائی کووکٹوریا لائن ٹیوب سٹیشن پر بم حملے کا شبہ ہے۔

یاسین عمر کو برمنگھم میں ہےملز کے علاقے سے چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔

یاسین بارہ سال کی عمر میں پناہ گزین کے طور پر اپنے رشتہ داروں کے ساتھ برطانیہ آیا تھا۔ مئی دو ہزار میں اسے برطانیہ میں مستقل سکونت کی اجازت دے دی گئی۔

عمر شمالی لندن کے علاقے میں واقع ساؤتھ گیٹ ٹاور بلاک میں نویں فلور پرایک فلیٹ میں باقاعدہ کرایہ دار کی حیثیت سے رہائش پذیرتھا۔

وہ اب تک حکومت سے چالیس ہزار پاؤنڈ تک ہاؤسنگ بینیفٹ لے چکے ہیں۔

یاسین عمر کو بدھ کے روز صبح ساڑھے چار بجے کے قریب حراست میں لیا گیا۔

برمنگھم گرفتاریوں کے آپریشن کے دوران آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا تاہم اطلاعات کے مطابق یاسین عمر کے خلاف ٹیزر گن (سٹن گن) استعمال کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق وہ گرفتاری کے وقت کمر پر ایک رک سیک(بیگ) پہنے ہوئے تھے۔ انہیں گرفتاری کے بعد لندن کے انتہائی سکیورٹی والے پولیس سٹیشن پیڈنگٹن گرین میں مزید تفتیش کے لیے لے رکھا ہوا ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد