BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 July, 2005, 12:28 GMT 17:28 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بغداد بم حملہ: ہلاکتیں بڑھ گئیں
 
دھماکے سے اردگرد آگ لگ گئی اور گاڑیاں اپنی جگہ سے اچل کر دور جا گریں
بغداد میں ایک پولیس سٹیشن پر ٹرک کے ذریعے کیے جانے والے خودکش بم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعادا پچیس ہو گئی ہے۔ جب کہ تیس سے زائد افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔

اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہے۔

شہر کی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس سٹیشن کی عمارت کے باہر ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرے ایک ٹرک کو دھماکے سے اڑا دیا۔

اس حملہ میں کم از کم دو رجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حملہ مقامی وقت کے مطابق دو بج کر پچاس منٹ پر بغداد شہر کے مشرق میں مشطل کے علاقےمیں ہوا۔

حملے میں پولیس اہلکاروں اور شہریوں دونوں کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ا س حملہ کے نتیجے میں سٹیشن پر کھڑی کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔

عراق میں مزاحمت کاروں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے سلسلے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد