BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 22 July, 2005, 17:11 GMT 22:11 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بغداد: دلہن سمیت آٹھ افراد ہلا ک
 
بغداد میں ایک دلہن سمیت آٹھ لوگوں ایک حادثے میں ہلا ک ہو گئے ہیں
بغداد میں اندیشہ ہے کہ ایک عورت اور اس کی بیٹی جو دلہن تھی ان آٹھ لوگوں میں شامل ہیں ایک حادثے میں گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ شہر میں ڈورا کے علاقے میں اسلحہ برداروں نے ایک کار پر گولیاں برسائیں جس میں ایک نئے شادی شدہ جوڑا اور اس کا خاندان سوار تھا۔

دریں اثناء تین پولیس افسران دو مختلف واقعات میں گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوئے۔ پہلا واقعہ گھادیر کے علاقے جبکہ دوسرا بالادیت ضلع میں پیش آیا۔

عراقی وزارت دفاع کو بھی دو پولیس افسروں کی لاشوں کے ملیں ہیں۔ مرنے والے دونوں بھائی تھے۔

لطیفیا کے قریب بغداد سے چالیس کلو میڑ جنوب میں ایک بم حملے میں دو شہری ہلاک ہو گئے۔ یہ بم ایک پولیس قافلے پر داغا گیا تھا۔

الجزائر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے سفارت کاروں کی رہائی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھارہی ہے۔

لیکن ایک ترجمان کے مطابق ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے ان سفارت کاروں کے اغواء کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے اور یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اس معاملے کے پیچھے کون ہے۔

الجزائر کے اہم سفارت کاروں کو عراق میں مغربی منصور ضلع میں واقع ایک ریسٹورنٹ کے باہر سے ان کی گاڑی پر حملہ کر نےکے بعداغواء کرلیا گیاتھا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد