BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 July, 2005, 04:48 GMT 09:48 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’امریکی فوجی لندن سے دور رہیں‘
 
متاثرہ ہوائی اڈوں میں آر اے ایف لیکن ہیتھ بھی شامل ہیں
بم حملوں کے بعد برطانیہ میں تعینات ہزاروں امریکی فوجیوں کی لندن آمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ امریکی فوجی جن میں سے زیادہ تر رائل ائیر فورس ملڈین ہال اور رائل ائیر فورس لیکن ہیتھ، سفوک میں تعینات ہیں کو حکم ملا ہے کہ وہ لندن شہر کا احاطہ کرنے والے ایم 25 موٹر وے کے اندر نہ داخل ہوں۔

رائل ائیر فورس لیکن ہیتھ کے ترجمان سٹاف سارجنٹ جیف ہام نے کہا کہ کیونکہ یہ بم حملے حال میں ہوئے ہیں لہذا ان کی وجوہات اور مزید حملوں کے خطرے کے بارے میں صورتحال غیر یقینی ہے۔ اور یہ ائیر فورس کے حق میں ہے کہ وہ اپنے سٹاف کی حفاظت کے بارے میں چوکس رہیں۔

ان فوجیوں کے قریبی خاندان والوں کو بھی لندن جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی فضائیہ نے کہا ہے کہ یہ حکم ان کے فوجیوں کی حفاظت کے خیال سے دیا گیا ہے۔

برطانیہ میں تعینات بارہ ہزار امریکی فوجیوں میں سے زیادہ تر میلڈن ہال اور لیکن ہیتھ میں ہیں۔

رائل ائیر فورس ملڈن ہال کے ترجمان میٹ ٹولس کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے لوگوں کا خیال ہے اور ہم انکی حفاظت کے لئے جو کرسکتے ہیں کررہے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد