BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 July, 2005, 01:22 GMT 06:22 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’دہشت گردی‘ کے خلاف جیت کا عزم
 
صدر بش نے لندن کے شہریوں کی حوصلہ مندی کی تعریف کی
صدر جارج بش نے جمعرات کو لندن میں ہونے والے بم دھماکوں کو مہذب دنیا پر حملے قرار دیا ہے۔

امریکی صدر نے یہ بات قانون نافذ کرنے والے امریکی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن یا ایف بی آئی کی اکیڈمی میں اہلکاروں سے خطاب کرتے ہو کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک ہی طریقے سے ان حملوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے وہ یہ ہے کہ ہم اس جنگ کو دشمن کے اندر تک لے جائیں اور یہ جنگ دشمن کی شکستِ فاش تک جاری رہے گی۔

صدر بش نے عراق اور افغانستان میں امریکی فوجوں کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کو شکست فاش دینے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ان کا پیچھا کیا جائے۔

’جب ان کا مسلسل پیچھا کیا جائے تو وہ حملوں کی منصوبہ بندی نہیں کر سکتے۔ اس لیے ہمارے اور ہمارے اتحادیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ شدت پسندوں کے خلاف جنگ جاری رکھے۔‘

صدر بش نے کہا کہ اس مشکل کھڑی میں برطانوی قوم کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ امریکی لوگ ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی و برطانیہ باہم مل کر اکیسویں صدی میں قتل و غارتگری پر مبنی نظریات کا مقابلہ کریں گے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد