BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
لندن سیکیورٹی انتظامات سخت
 
ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے
ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے
لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ وہ ابھی یقینی طور پر یہ نہیں کہا سکتے کہ شہر میں ہونے والے دھماکوں میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے کسی گروہ کا ہاتھ ہے۔

ان اطلاعات پر کہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے کسی گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے پولیس کے حکام نے کہا کہ ابھی وہ ان دعووں کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے۔

لندن میں سیکیورٹی کے انتظامات کو سخت کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس کے حکام نے کہا وہ ان دھماکوں کی تفتیش دہشت گردی کی وارداتوں کے طور پر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وارداتوں کی تفتیش’کھلے ذہن اور کھلی آنکھوں‘سے کرنا چاہتے ہیں۔

لندن پولیس نے کہاکہ دھماکوں سے پہلے شہر میں سیکیورٹی کی انتظامات ٹھیک تھے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ دھماکوں سے پہلے انہیں کوئی دھمکی یا پیشگئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد