BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 June, 2005, 14:40 GMT 19:40 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
جوہری پالیسی جاری رہے گی: نژاد
 
اس بات کی توقع بہت کم ہے کہ احمدی نژاد آیت اللہ خامنئی سے اختلاف کریں گے
نو منتخب ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے ملک کی نیوکلیئر پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔

صدر منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کو توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے جوہری پروگرام کی ضرورت ہے۔

امریکہ ایران پر الزام لگا چکا ہے کہ ایران توانائی کے نام پر جوہری اسلحہ کا پروگرام چلا رہا ہے۔

مسٹر احمدی نژاد نے بظاہر امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے امکان کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ ایران کو امریکہ کی ضرورت نہیں۔

نومنتخب صدر نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ایران کا پرامن جوہری پروگرام سائنس کے میدان میں ملک کی نوجوان نسل کی کاوشوں کا ثمر ہے۔

’ایران کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ تمام میدانوں میں سائنسی ترقی حاصل کرے۔ ہمیں توانائی، طِبی، زرعی اور سائنسی ترقی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔‘

’ہمیں اپنے ملک کی ترقی کے لیے اس کی ضرورت ہے اور ہم اسے جاری رکھیں گے۔‘

ایران اور یورپی یونین کے مابین جوہری مسئلے پر ہونے والے مذاکرات کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’قومی مفادات کے تحفظ اور ایرانی قوم کے پرامن جوہری پروگرام جاری رکھنے کے حق پر زور دیتے ہوئے ہم مذاکرات کے عمل کو جاری رکھیں گے۔‘

مسٹر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ ان کی حکومت ’امن اور اعتدال‘ کا بول بالا کرے گی اور ’جیو اور جینے دو‘ ان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہو گا۔

انہوں نے امریکہ کی طرف سے تنقید کا نشانہ بننے والے ایرانی انتخابی نظام کا بھی دفاع کیا اور کہا کہ یہ ایرانی عوام کی خواہشات کی عکاسی کرتا ہے۔

امریکہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کو امریکہ سے تعلقات قائم کرنے کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہے۔

دریں اثناء اسرائیل آخری ملک ہے جس نے محمود احمدی نژاد کے صدر منتخب ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی نائب وزیر اعظم شیمون پیریز نے ایرانی صدارتی انتخاب کو انتہا پسندوں کے درمیان مقابلہ قرار دیا تھا۔

 
 
66ایرانی انتخابات
’ان انتخابات میں مقابلہ بہت سخت ہے‘
 
 
66محمود احمدی نژاد
’سخت گیر مگر دیانت دار اور انسان دوست‘
 
 
66ایران: کانٹے کا مقابلہ
صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے میں داخل
 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد