BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 June, 2005, 11:57 GMT 16:57 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
جوہری پالیسی برقرار رکھیں گے: ترجمان
 
اس بات کی توقع بہت کم ہے کہ احمدی نژاد آیت اللہ خامنئی سے اختلاف کریں گے
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نو منتخب صدر احمدی نژاد ملک کی نیوکلیئر پالیسی تبدیل نہیں کریں گے۔

ترجمان حامد رضا آصفی کے مطابق جوہری معاملات پر یورپ کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کو نومنتخب صدر کی طرف سے جوہری معاملات پر اپنے پروگرام کے اعلان تک صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

محمود احمدی نژاد پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جوہری معاملات پر ایرانی مذاکرات کاروں کو بات چیت کے دوران دھمکایا جاتا رہا ہے اور یہ رویہ تبدیل ہونا چاہیے۔

اسرائیل آخری ملک ہے جس نے محمود احمدی نژاد کے صدر منتخب ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی نائب وزیر اعظم شیمون پیریز نے ایرانی صدارتی انتخاب کو انتہا پسندوں کے درمیان مقابلہ قرار دیا تھا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام ملک کی وسیع تر پالیسی کا حصہ ہے اور یہ صدر کی تبدیلی سے متاثر نہیں ہوگا۔

مسٹر حامد رضا آصفی نے کہا کہ یورپی قیادت کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ محمود احمدی نژاد کے انتخاب نے ایران چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید استقامت بخشی ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام بجلی پیدا کرنے کے لیے ہے اور مسٹر آصفی کے مطابق ایران اس حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔

’ہم مذاکرات کے ذریعے اچھے نتائج حاصل کریں گے۔‘

تہران میں بی بی سی کی نامہ نگار فرانسس ہیریسن کے مطابق ایران میں یہ ہر کوئی جانتا ہے کہ جوہری پالیسی کا فیصلہ ملک کے سب سے بڑی قائد آیت اللہ خامنئی کرتے ہیں اور اس بات کی توقع بہت کم ہے کہ احمدی نژاد ان سے اختلاف کریں گے۔

 
 
66ایرانی انتخابات
’ان انتخابات میں مقابلہ بہت سخت ہے‘
 
 
66محمود احمدی نژاد
’سخت گیر مگر دیانت دار اور انسان دوست‘
 
 
66ایران: کانٹے کا مقابلہ
صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے میں داخل
 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد