BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 June, 2005, 17:37 GMT 22:37 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
مبینہ دہشتگرد پر قتل کا شک
 
الزام لگایا گیا تھا کہ فلمساز نے فلم میں دکھایا ہے کہ اسلام عورت کے خلاف تشدد کو فروغ دیتا ہے
ہالینڈ میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے باعث مطلوب ایک شخص پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس کا تعلق ایک ایسے گروہ سے ہے جس پر فلم ساز تتھیو وین گو کو قتل کرنے کا شبہہ ہے۔

ریسڈ بیلکاسیم جمعرات کو عدالت میں پیش کیے گئے۔ انہیں لندن سےگرفتار کیا گیا تھا اور نیدرلینڈز کی درخواست پر واپس بھیجا گیا تھا۔

استغاثے کا الزام ہے کہ ہالینڈ کے شہری بتیس سالہ شخص کے ہفستاد گروپ سے رابطے تھے۔

ان کے مقدمے کی اگلی سماعت یکم جولائی کو ہے اور اس سے پہلے ان کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

سینتالیس سالہ وین گوگزشتہ سال نومبر میں گولی مارنے کے بعد چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔

انہیں فلم ’سبمشن‘ بنانے کے بعد دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ وین گو نے فلم میں اسلام پر یہ الزام لگایا ہے کہ وہ عورتوں پر تشدد کو فروغ دیتا ہے۔

بیلکاسیم کو سکاٹ لینڈ یارڈ کے ایک یونٹ نے بدھ کے روز مشرقی لندن میں وائٹ چیپل کی ایک گلی سے گرفتار کیا تھا۔وہ جنوری میں برطانیہ آئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف جعلی دستاویزات بنانے، آتشیں اسلحہ رکھنے اور دہشت گردی کے لیے لوگوں کو ملازمتیں دینے کے الزام ہیں۔

عدالت میں ان کے خلاف روز مرے فرنینڈس نے الزامات کی فہرست پڑھ کر سنائی۔ انہوں نے کہا کہ ہالینڈ میں بیلکاسیم کے گھر سے کمپیوٹر فائلیں ملی ہیں جن سے جہاد کے لیے لوگوں کو ملازمتیں دینے کا عندیہ ملتا ہے۔

روزمرے نے کہا کہ ان کے ہاں سے اسلحہ اور ایک گن بھی برآمد ہوئی ہے۔

بیلکاسیم کے وکیل نے کہا کہ وہ عدالت میں لندن سے ملزم کی حوالگی کے وارنٹ کے جائز یا ناجائز ہونے کا مسئلہ اٹھائیں گے۔

 
 

 
 
66متنازعہ فلمساز کا قتل
مسلم عورتوں کے خلاف تشدد دکھایا گیا تھا
 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد