BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 June, 2005, 05:33 GMT 10:33 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
قندھاربم، 20 سے زیادہ افراد ہلاک
 
فائل فوٹو
طالبان نے قندھار کی ایک مسجد میں ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔یہ بات انہوں نے بی بی سی کے کابل دفتر فون کر کے کہی۔

خود کش حملہ بدھ کی صبح قندھار کی مولوی عبد الرب مسجد میں مقامی وقت کے مطابق تقریباً نو بجے ہوا۔

دھماکے کے وقت اتوار کو قتل ہونے والے ایک طالبان مخالف اور کرزئی حکومت کے حامی مولوی فیاض کے لیے فاتحہ خوانی ہو رہی تھی۔

ایک مقامی اہلکار نے رائٹرز حبر رساں ایجنسی کو بتایاہے کہ اس دھماکے میں کئی افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

لوگ اس مسجد میں اتوار کو قتل ہونے والے اس طابان مخالف مولوی فیاض کے سوگ کے لیے موجود تھے۔

عینی شاہدوں کے مطابق حملہ آور ملٹری یونیفارم میں تھا۔ اسی مسجد میں مولوی فیاض نے لوگوں کو حامد کرزئی کی حمایت کرنے کی تلقین کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاعمر امیرالمومنین نہیں ہیں اور انکی اطاعت بھی نہیں کرنی چاہیے۔

ہلاک کیے جانے والے مولوی نے طالبان پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے معصوم لوگوں کو ہلاک کیا تھا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد