BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 31 May, 2005, 02:30 GMT 07:30 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
روس جارجیا سےفوج نکالنے پر تیار
 
اس وقت بھی جارجیا میں سوویت دور کے دو فوجی اڈے موجود ہیں
کئی ماہ تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد روس اس بات پر رضا مند ہو گیا ہے کہ وہ ریاست جارجیا سے اپنی بقیہ فوجیں آئندہ تین برس کے اندر اندر نکال لے گا۔

ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروو اور سابق سوویت ریاست جارجیا کے وزیر خارجہ سلوم زرابِشوِلی کے درمیان مذاکرات کے بعد جارجیا سے روسی فوجوں کے انخلاء کا اعلان کیا گیا۔

جارجیا کے وزیر خارجہ نے اسے ایک اہم اور مثبت قدم قرار دیتے ہوئےکہا کہ جارجیا کا مقصد پورا ہوگیا۔

اس وقت بھی جارجیا میں سوویت دور کے دو فوجی اڈے موجود ہیں جن کی وجہ سے روس اور جارجیا میں کشیدگی رہی ہے۔ ان دونوں فوجی اڈوں میں تقریبًا تین ہزار روسی فوجی رہتے ہیں۔

اس سے پہلے روسی انخلاء کے بارے میں بات چیت ناکام ہوتی رہی ہے۔

جارجیا کی حکومت چاہتی تھی کہ روس دو ہزار آٹھ کی ابتدا میں یہ انخلاء مکمل کر لے لیکن روس کا اصرار تھا کہ اسے اپنی فوجیں واپس بلانے کے لیے چار سال چاہئیں۔

اس سال مارچ میں جارجیا کی پارلیمان نے مکمل اتفاق رائے سے ووٹ دیا کہ اگر روس یکم جنوری سن دو ہزار چھ تک جارجیا سے اپنی فوجیں واپس نہیں بلاتا تو جارجیا میں روسی فوجوں کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دے دیا جائے۔

انہوں نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ روسی فوجیوں کو جارجیا کے ویزے دینے بند کر دیے جائیں گے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد