BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 May, 2005, 03:13 GMT 08:13 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
لبنان میں انتخابات کے لیے آج پولنگ
 
شامی فوجوں کے انخلاء کے بعد لبنان میں یہ پہلے انتخابات ہوں گے
لبنان سے شامی فوجوں کی انخلاء کے بعد پہلی مرتبہ آج پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ ہو رہی ہے۔ یہ انتخابات چار مراحل میں ہونگے۔ پچھلے تیس سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ لبنان کے انتخابات کے دوران ملک کے بیشتر حصے میں شام کی فوجیں نہیں ہیں۔

پچھلے مہینے شام کی فوجوں پر لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق ہریری کے قتل کا الزام لگنے کے بعد لبنانی عوام اور امریکہ کے دباؤ کے تحت شام کی فوجیں لبنان سے واپس بلا لی گئی تھیں۔

ان انتخابات میں رفیق ہریری کے بیٹے بھی کھڑے ہو رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ وہ کامیاب بھی ہونگے۔

انتخابات کا پہلا راؤنڈ صرف بیروت میں ہوگا۔ چونکہ انتخابی نتائج کے بارے میں لوگوں کو تقریبًا یقین ہے اس لیے فی الحال اس پر غور کیا جا رہا ہے کہ ووٹ ڈالنے کتنے لوگ آئیں گے۔

کہا جا رہا ہے کہ بیروت کی انیس یعنی تمام سیٹیں مرحوم رفیق ہریری کے سیاسی حلیف اور ان کے بیٹے جیتیں گے۔

کم از کم نو سیٹوں پر تو ان کے امیدوار بلا مقابلہ کھڑے ہیں۔

اگلے اتوار کو ووٹنگ جنوبی لبنان میں ہوگی اور وہاں دو اہم شیعہ جماعتوں عمل اور حزب اللہ کا کنٹرول ہے اور چونکہ وہ مل کر انتخاب لڑ رہے ہیں اس لیے زیادہ سیٹیں انہی کے پاس جائیں گی۔

اگرچہ یہ جماعتیں شام کی حامی سمجھی جاتی ہیں لیکن ملک گیر نتائج شام کے خلاف گروپوں کے حق میں جانے کی توقع ہے۔

اہم مقابلہ میرونائٹ عیسائیوں کے درمیان ہے ۔جس میں سابق جنرل مائیکل عیون دیگر گروپوں کے خلاف کھڑے ہیں۔

مبصرین کا خیال ہے کہ یہ انتخابات مسائل اور معاملات کی بنیاد پر کم اور سیاسی گروہ بندی کی بنیاد پر زیادہ لڑے جا رہے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد