BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 23 May, 2005, 06:14 GMT 11:14 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
جرمنی: قبل از وقت انتخابات
 
حزب اختلاف اپنی کامیابی پر خوش ہے
جرمنی کے چانسلر گرہارڈ شروڈر نے کہا ہے کہ وہ انتخابات کے مقررہ وقت سے ایک سال قبل اسی برس موسمِ خزاں میں ملک میں عام انتخابات منعقد کرانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے یہ اعلان اپنی پارٹی کے ایک اہم علاقائی انتخاب میں ہار جانے کے بعد کیا ہے۔

حزب اختلاف کرسچیئن ڈیموکریٹس نے نارتھ رائن ویسٹ فالیا میں گیرہارڈ شروڈر کی پارٹی سوشل ڈیموکریٹس کو شکست دے دی تھی۔

جرمنی کے چانسلر کا کہنا ہے کہ ’اس انتخاب کے تلخ نتائج سے ہمارے کام کو آگے بڑھانے کی سیاسی بنیاد خطرے میں پڑ گئی ہے۔‘

سوشل ڈیموکریٹس ملک پر انتالیس برس تک حمکرانی کرتی رہی ہے اور اس کے دورِ اقتدار میں ناخواندگی کا مسئلہ ہی اس کی ناکامی کی بڑی وجہ ہے۔

برلن میں موجود بی بی سی کے رے فرلانگ کا کہنا ہے جرمنی میں مجموعی طور پر پچاس لاکھ افراد ناخواندہ ہیں اور اس لیے عام انتخابات میں ہار جیت کا انحصار بڑی حد تک اسی نکتے پر ہو گا۔

گرہارڈ شروڈر کی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹس کی قومی انتخابات میں مقبولیت بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد