BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 15 May, 2005, 13:41 GMT 18:41 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’جوہری پروگرام جاری رکھاجائے‘
 
ایرانی پارلیمان کا ایک منظر
ایرانی پارلیمان کا ایک منظر
ایران کی پارلیمان، جس میں قدامت پسندوں کو برتری حاصل ہے، نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ جوہری توانائی پیدا کرنے کے عمل کو جاری رکھا جائے۔

نامہ نگاروں کے مطابق اس قرارداد کا مقصد حکومت پر دباؤ بڑھانا ہے کہ وہ یورینیم کی افزودگی سمیت ایران کے جوہری پروگرام کو ترک نہ کرے۔

مغربی حکومتوں کو خدشہ ہے کہ نیوکلیئر فیول سائیکل کی صلاحیت حاصل کر لینے سے ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قابل ہو جائے گا۔

برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی حکومتیں ایران کو اس بات کے لیے قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ وہ اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرے۔

دوسری طرف امریکہ ایران سے کہہ چکا ہے اگر ایران اپنا جوہری افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کرتا ہے تو اسے سیکورٹی کونسل کی طرف سے پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد