BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 May, 2005, 07:13 GMT 12:13 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
جلال آباد، کابل میں مظاہرے
 
کیوبا میں خلیجِ گوانتانامو بے میں قائم امریکی قید خانے میں فوجیوں کے ہاتھوں قرآن کے تقدس کو پامال کیے جانے کے الزامات کے معاملے پر سینکڑوں افغان طلباء نے کابل میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

اس سے پہلے افغانستان ہی کے شہر جلال آباد میں گوانتانامو بے کے امریکی فوجی جیل میں قیدیوں پر تشدد کے دوران قرآن کی مبینہ بےحرمتی کے واقعات کی خبروں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے تھے۔

امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔ اور الزامات ثابت ہونے پر متعلقہ افراد کو سزا دی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے جلال آباد میں پولیس نے مظاہرین پر اس وقت فائرنگ شروع کر دی جب مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں، دکانوں اور ایک گزرتے ہوئے امریکی قافلے پر پتھراؤ کیا تھا۔

جلال آباد میں مظاہروں کے بعد شہر کی سڑکوں پر امریکی فوج کو تعینات کر دیا گیا تھا۔

جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے پر بھی مظاہرین نے پتھراؤ کیا، عمارت کو آگ لگائی اور قونصل خانے کی دو گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا تھا۔

اس واقعہ پر بدھ کے روز اسلام آباد میں موجود افغانستان کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے انہیں حکومتی تشویش سے آگاہ کیا گیا اور کہا گیا کہ مؤثر حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسا واقعہ نہ دہرایا جا سکے۔

اقوام متحدہ نے جلال آباد میں موجود اپنے غیر ضروری عملے کو واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد