BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 06 May, 2005, 08:17 GMT 13:17 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
موسیقی کی دکانوں میں دھماکے
 

 
 
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ کے ایک بازار میں کل رات دھماکے سے موسیقی کی تین دکانیں تباہ جبکہ سات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکے کی وجہ فوراً معلوم نہیں ہو سکی لیکن خیال ہے کہ دھماکے کا بظاہر ہدف موسیقی کی دکانیں ہی تھیں۔

میران شاہ سے موصول اطلاعات کے مطابق زوردار دھماکہ جمعرات کی رات ایک بجے کے قریب شہر کی گھڑی منڈی میں ہوا۔ دھماکے سے تین دکانیں مکمل طور پر تباہ جبکہ سات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

ان دکانوں میں ریڈیو، ٹیپ ریکارڈز، سی ڈیز اور گھڑیوں کی مرمت اور خرید و فروخت ہوتی تھی۔

یہ واقعہ گزشتہ ہفتے میران شاہ بازار میں نامعلوم افراد کی جانب سے اس پمفلٹ کی تقسیم کے بعد پیش آیا ہے جس میں وی سی آر اور سی ڈیز کا کاروبار کرنے والے اور ہوٹلوں اور ریسٹورانٹ میں فلمیں دکھانے والوں کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ یہ کاروبار بند کر دیں۔

دستی پیغام میں پانچ روز کے بعد ایسا نہ کرنے والوں پر واضع کیا گیا تھا کہ نقصان کی ذمہ داری ان پر ہوگی۔ خط میں اس پیغام کو اہمیت نہ دینے کے صورت میں نقصانات سے خبردار بھی کیا گیا تھا۔

مقامی لوگوں کے مطابق یہ دھماکہ اسی پیغام کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں لیکن ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

قبائلی علاقے مذہبی اعتبار سے کافی قدامت پسند واقعے ہوئے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد