BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 May, 2005, 01:36 GMT 06:36 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عام انتخابات کے لیے ووٹنگ آج
 
برطانیہ بھر میں ووٹنگ کے لیے چھیالیس ہزار پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں
آج برطانیہ میں عام انتخابات ہورہے ہیں جن میں چوالیس ملین ووٹرز دارالعوام کے چھ سو چھیالیس ارکان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔

برطانوی وقت کے مطابق ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہو گی اور رات دس بجے تک جاری رہے گی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

مکمل نتائج کل تک آجانے کی توقع ہے جبکہ نئی منتخب پارلیمان کا پہلا اجلاس گیارہ مئی کو ہونا ہے۔

وزیراعظم ٹونی بلئیر نے اپریل کے آغاز میں پارلیمان کے ایوان زیریں یا دارالعوام کو تحلیل کرکے عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا اور اب تقریباً ایک ماہ کی شدید انتخابی مہم کے بعد آج پولنگ ہورہی ہے۔

سنہ دو ہزار ایک میں ہونے والے عام انتخابات میں 659 نشستوں پر مقابلہ ہوا تھا لیکن اس مرتبہ حلقہ بندیوں میں تبدیلی کی وجہ سے نشستیں کم ہو گئی ہیں۔

عام انتخابات میں کھڑے ہونے والے امیدواروں کی کل تعداد ساڑھے تین ہزار ہے جن میں سے 627 کا تعلق لیبر پارٹی، 629 کا کنزرویٹو پارٹی اور 625 کا لبرل ڈیموکریٹک سے ہے۔

اس مرتبہ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے اقلیتی آبادی سے بھی ریکارڈ تعداد میں امیدوار کھڑے کیے ہیں جن میں بنگلہ دیشی، بھارتی اور پاکستانی نژاد افراد شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کنزرویٹو پارٹی نے اکتالیس، لبرل ڈیموکریٹس نے چالیس جبکہ لیبر پارٹی نے بتیس امیدوار انتخابی معرکے میں اتارے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد