BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 02 May, 2005, 08:50 GMT 13:50 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
شیرون کابینہ، ایک اور وزیر مستعفی
 
شرانسکی
شرانسکی کے استفعی سے ایریئل شیرون اپنا منصوبہ ترک نہیں کریں گے
اسرائیل میں وزیر اعظم ایریئل شیرون کے غزہ سے یہودی آبادکاروں کے انخلاء کےمنصوبے پر احتجاج کرتے ہوئے ان کی کابینہ کے ایک اور وزیر ناتھن شرانسکی
نے استعفی دے دیا ہے۔

شرانسکی نے اسرائیلی فوجی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افسوسناک غلطی ہوگی اور اس کی بھاری قیمت ادا کرنے پڑے گی جس سے دہشت گردوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔

غزہ اور غرب اردن کی چار بستیوں میں آباد آٹھ ہزار یہودیوں کا انخلاء اس سال جولائی اور اگست میں متوقع ہے۔

شرانسکی جو سابق سویت یونین کے منحرفین میں شامل ہیں، ایریئل شیرون کی کابینہ میں بیرون ملک اسرائیلوں کے امور کے وزیر تھے۔

یروشلم میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ شرانسکی دائیں بازو کے سیاست دانوں کی فہرست میں ایک اور اضافہ ہیں جو ایریئل شیرون کے منصوبے پر احتجاج کرتے ہوئے ان کی کابینہ سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

تاہم شرانسکی کے مستعفی ہوجانے سے اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ ایریئل شیرون اپنا منصوبہ ترک کر دیں گے۔ ایریئل شیرون کی اپنی جماعت لکود پارٹی میں اختلافات کے باوجود وہ غزہ سے انخلاء کے منصوبے پر سختی سے ڈٹے ہوئے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد